سگریٹ نوشی باعث فخرنہیں مضرصحت ہے:پنجاب ہائی وے پٹرولنگ

ملتان ،شجاع آباد،وہاڑی ،مخدوم رشید،دوکوٹہ (نمائندہ خصوصی ،نمائندہ نوائے وقت ،کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی جانب سے مقامی کالج میں طالب علموں میں بڑھتے ہوے منشیات کے استمال کے رجحان اور روڈ سیفٹی کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا ایس آئی جاوید اولکھ اور اے ایس آئی روف حسن نے لیکچر دیتے ہوے کہا کہ انسان کس قدر قیمتی ہے اسکی قدر و قیمت کاخود اسے اندازہ ہی نہیں صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہمیشہ سگریٹ وتمباکو نوشی کی پیشکش سے انکار کریں اور سگریٹ نوش افراد سے سگریٹ وتمباکونوشی کی عادت کوترک کروانیکی سنجیدہ کوشش بھی کریں سگریٹ نوشی باعث فخرنہیں مضر صحت ہے ، بچے(طلباء )ہمارامستقبل ہیں، موٹرسایکل سوار ہیلمٹ کااستمال لازمی کریں اور رانگ سائیڈ سے یو ٹرن لینے سے بچیں آخر میں ایجوکیشن انچارج نے آگاہی ومعلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔