پی ایچ اے کی پارکوں اور گرین بیلٹس پر سترہ لاکھ پھولوں کی سجاوٹ مکمل

Mar 14, 2022

ملتان (خبر نگار خصوصی)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان نے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس پر سترہ لاکھ پھولوں کی سجاوٹ مکمل کر لی ہے۔ بہار کے موسم میں پندرہ سو سے زائد بڑے درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی گئی۔ رواں مالی سال میں آٹھ پارکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا  نے عام خاص باغ میں میڈیا ٹاک اور شجرکاری کے موقع پر کیا۔ اعجاز حسین جنجوعہ نے مزید کہا کہ آیندہ سال مزید پارکوں کی تعمیر کرینگے۔ بڑے سائز کے درخت لگانے کا مقصد ان کی نشوونما کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا کہ میاواکی جنگلات کی تعمیر جلد کر لی جائیگی۔ درختوں کی شجر کاری سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی ہو گی اور آلودگی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں