پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مستحکم ترقی کے اہداف کا حصول ممکن،صدر مملکت

Mar 14, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈیٹول بنانے والے ریکٹ بنکیسرنے صدر پاکستان سے ملاقات میں صاف اور صحت مند دنیا کے حصول کی بھرپور کاوشوں کے سلسلے میں اپنے تحفظ، صحتیابی اور تربیت دینے کے مقاصد کا اعادہ کیا۔ اس ملاقات کی قیادت لکشمن نارسمھان)، ریکٹ بنکیسر گروپ (  اور کاشان حسن ،ریکٹ بنکیسر پاکستان لمیٹڈ)نے کی۔ ملاقات میں صدر کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو ہوئی کہ عوام کیلئے حفظان صحت کے بارے میں آگہی فراہم کرنے اور صاف اور صحت مند پاکستان کیلئے کام کرنے کے لئے دونوں فریق کس طرح مزید اشتراک کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا،" تمام شہریوں کیلئے صحت اور حفظان صحت میں بہتری کی بات ہو تو ہمیں اسی طرح کے عزم صمیم ا ور قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے۔میں ماضی میں بھی پاکستان کی بہتری لانے کیلئے ریکٹ بنکیسر (RB)کی کاوشوں کا معترف ہوں اور امید ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہم پاکستان کے سماجی اور صحت کے مسائل پر قابو پانے  اور مستحکم ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔"ریکٹ بنکیسرملک میں صحت اور حفظان صحت کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے میں دن رات کوشاں ہے۔ گزشتہ کئی سالوں کے دوران میں ڈیٹول کے معروف پروگرام "ہوگا صاف پاکستان"کے تحت کمپنی نے 300ملین سے زائدپاکستانی روپے خرچ کئے ہیں اور وزیرِ اعلیٰ کی کلین گرین پاکستان موومنٹ کیلئے وزارت برائے تبدیلی آب وہوا کے ساتھ اشتراک اور بھرپور تعاون پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں