فیصل آباد: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔فیصل آباد کے علاقے تھانہ نشاط آباد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے گئے۔ ڈاکوؤں نے گشت پر موجود پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو مطلوب تھے اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔