کرونا وائرس، پاکستان نے کئے بہترین انتظامات،عالمی ادارہ صحت بھی بول پڑا
اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے حوالہ سے پاکستان کے حفاظتی اقدامات کو سراہا ہےعالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا گونارتھنا ماہیپلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی رد عمل کے طور پر دنیا کا بہترین پروگرام موجود ہے۔چین میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان نے فوری اور بروقت اقدامات کیے اور وبا سے نمٹنے کے لیے قومی رسپانس پروگرام ترتیب دیا جو کہ دنیا کا بہترین پروگرام ہے۔ پاکستان کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت سات لیباٹریاں کورونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024