صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں پولیو کے مزید دو نئے کیس سامنے آگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کے دو نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ضلع خیبرپختونخواہ میں لنڈی کوتل علاقہ نیکی خیل میں 3 سالہ بچی فریحہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ایف ایس ایم او ڈاکٹر عثمان کے مطابق متاثرہ بچی کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے تھے ۔ دوسری جانب سندھ میں بھی پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق نوشہروفیروز میں چارسالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ رواں سال ضلع خیبرپختونخواہ میں پولیو کے رجسٹرڈکیسز کی تعداد 7 جبکہ سندھ میں اب تک پولیو وائرس سے 8 بچے متاثر ہوئے ہیں ۔ رواں سال کےدوران ملک میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ حالیہ مہینوں میں پولیوویکسین کے خلاف پھیلائے جانے والے مسلسل پروپیگنڈے اور افواہوں کی وجہ سے پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اب دنیا سےیہ بیماری خاتمے کے قریب ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان پولیو وائرس سے متاثرہ افغانستان اور نائیجیریا کے ساتھ دنیا کے صرف تین ممالک میں سے ایک ہے۔ نائیجیریا میں گزشتہ تین سال سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں ہےجس کے بعد اسے پولیو سے پاک ملک کے طور پر جلد ہی تصدیق کردی جائے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024