حوثیوں کو دہشتگردی پر اکسانے والا ایرانی جنرل کرونا وائرس کا شکار

ایران سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور جنرل ناصر شعبانی کرونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔ میجر جنرل ناصر شعبانی یمن کے حوثی باغیوں کو تیل بردار خلیجی جہازوں پر حملوں کیلئے اکسانے میں شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے حوثی باغیوں کو سعودی عرب کے تیل بردار جہازوں پر حملوں اور سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملوں کی ترغیب دی تھی۔جنرل شعبانی مختلف شعبوں اور علاقوں میں پاسدارن انقلاب میں 37 سال سے فرائض انجام دے رہے ہیں ایرانی دارالحکومت تہران کی سیکیورٹی کے ذمہ دار 'ثاراللہ' فوجی اڈے کی نگرانی انہی کے پاس تھی۔ان کی ذمہ داریوں کا آغاز صوبہ مازندران کے امول میں پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر کے طورپر ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے سنہ 1981 میں ایرانی کمیونسٹ تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون کی قیادت کی۔ یہ گروپ امول غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔