اسٹاک مارکیٹ میں بحالی کے بعد ریکوری، انڈیکس 36ہزار کی حدود سے تجاوز
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص پر شدید مندی کے بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میںہفتے میں تیسری بار ٹریڈنگ 45منٹ کے لئے روک دی گئی تاہم بعد ازاں ٹریڈنگ بحال ہونے کے بعد ریکوری آئی اور مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس 104.19 پوائنٹس کے اضافے سے36060.88پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ51.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی فروخت کا رجحان غالب رہنے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 9ارب34کروڑ36لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،مییپل لیف،فوجی سیمنٹ،ہیسکول پٹرول،ڈی جی خان سیمنٹ ،ٹی آر جی پاکستان ،پایونیئر سیمنٹ ،پاک پٹرولیم ، یونٹی فوڈز اورچراٹ سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان جاری رہا اور مارکیٹ میں تھوڑی دیرمیں ہی1682 پوائنٹس کی کمی ہوئی اورکے ایس ای100انڈیکس 4.68فیصد کی مندی سے 34ہزار273پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے بعد حصص کی لین دین 45 منٹ کے روک دی گئی واضح رہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے گھبراہٹ میں حصص کی دھڑا دھڑ فروخت کے باعث مارکیٹ 4فیصد سے زائد گرنے کی وجہ سے رواں ہفتہ تیسری مرتبہ ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی تاہم رسک مینجمنٹ قوانین کے تحت45منٹ کے وقفے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد ریکوری آئی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس104.19پوائنٹس کے اضافے سے36060.88پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی24.27پوائنٹس کی کمی سے16016.64 پوائنٹس جب کہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19.01پوائنٹس کی کمی سے 25291.96پوائنٹس پربندہوا۔گذشتہ روز 354 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 182میں کمی اور 14میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت9ارب34کروڑ36لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر67کھرب 95ارب 74 کروڑ 54 لاکھ روپے ہوگئی ۔جمعہ کو29کروڑ4لاکھ70ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جوجمعرات کے مقابلے میں 5 کروڑ97لاکھ 71ہزار شیئرززائد ہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت90روپے کے اضافے سے 7300روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 49.99روپے اضافے سے874.99روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کی قیمت 134.68روپے کمی سے1789.32 روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت 57.38 روپے کمی سے1630.01روپے ہوگئی ۔