لاگوس (صباح نیوز)نائیجیریا میں 3منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 10افراد ہلاک اور کئی شدید زخمیہو گئے، درجنوں ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے متعدد افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔نائیجیریا کے شہر لاگوس میں اتفاجی مارکیٹ کے قریب واقع زمین بوس ہونے والی عمارت کی چوتھی منزل پراسکول قائم ہے۔عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں 10افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملبے تلے اسکول کے درجنوں طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔مقامی افراد ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو عملے کی مدد کر رہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت 40سے زائد افراد کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38