وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اقلیتوں کے حقوق کاتحفظ اورفلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ملک میں سکھ اورہندوبرادری کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے جو متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو کے لئے سفارشات دے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ بورڈ کے پالیسی امورمینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔جس میں سکھ اورہندوبرادری کی بھی نمائندگی ہوگی۔سکھ اورہندوبرادری نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اورمتروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔