حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے: اشرف رسول
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن)کے رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہاہے کہ 6ماہ کے اندر حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ہرایا گیا ہے عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے عمران نیازی کی انا، ضد اور عناد پر پنجاب حکومت علاج میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری حکومت پرہوگی اچھا وقت آئے گا ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کی صحت پر سیاست افسوسناک اور پنجاب حکومت کی ذہنی پستی کی عکاسی ہے حکومت کا این آر او کا سودا بِک نہیں رہا حکمرانوں سے حکومت صرف زبانیں چل رہی ہیںشہباز شریف سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت کی نالائقی، نااہلی، عوام دشمنی اور جھوٹ کو ڈھیل نہیں دیں گے۔