کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کی جائے گی: غلام نبی ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنمائوں حاجی غلام نبی ورک ، حافظ مدثر مصطفی، چودھری کامران ذوالفقار ورک ،چودھری انیس ریاست ورک ، چودھری عمرحیا ت گوپے را،جہانزیب حبیب منج،سیف اللہ بٹر، ملک سمیع اللہ بلوچ، رضوان الحق نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے بیانات دینے والے اب اپنے اوپر کرپشن کے کیسوں پر اکٹھے ہورہے ہیں نواز شریف اگر قوم سے مخلص ہیں تو وہ اپنے بیٹوں کی لندن میں جائیدادیں اور کاروبار ملک میں منتقل کرنے اور ان پر ٹیکس دینے کے اعلانات کریں تاکہ قوم کو ان کی ملک سے مخلصی واضح ہوں اور وہ بیرون ملک جائیدادوں اور کاروبار کے ثبوت عدالتوں کو دیں تاکہ ان پر مقدمات ختم ہوسکیںپیپلز پارٹی کے رہنما بلاول زرداری اور ن لیگ کے سزا یافتہ میاں نواز شریف کی جیل میںملاقات کو عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے عوام باشعور ہوچکے ہیں اس لیے عوام کے مسترد کردہ سیاستدانوں کی اب کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور کرپٹ لوگوں سے ملکی لوٹی ہوئی دولت برآمد کی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کرپشن کے خلاف نعرے پر اقتدار میں آئی ہے اور ملک سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ اس کی اولین ترجیح ہے۔