جاں بحق ہونے والے محنت کش کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے: وسیمہ عمر
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ ’’چوہا جھرمٹ‘‘ میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالے محنت کش کے 4بچوں کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز نے بھی اسکی منظوری دیدی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ڈی پی ایس قصور کی انتظامیہ متوفی محنت کش کے بچوں کو مفت تعلیم، کتب، یونیفارم اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرے گا۔