شیخوپورہ: طارق بخاری‘ عمران کشور نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان کے وژن گرین اینڈ کلین مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی او عمران کشور نے مغلیہ دور کی شکار گاہ ہرن مینار میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سیزن میں 2 لاکھ 80 پودیمحکمہ جنگلات اور دیگر محکمہ جات کی مدد سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے چوراہوں پر ماحول دوست,پھلدار,پھولداراور سایہ دار پودے لگائیں جائیں گے جن سے ماحولیات و فضائی آلودگی سے نجات ملے گی۔ اس موقع پر سید موسیٰ رضارضوی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،واصف بشیر کھوکھر،محبوب احمد چوہدری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،شبیر حسین بٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔