قصور: تجاوزات کی بھرمار‘ ٹریفک میں دشواری‘عوام کا حکام سے نوٹس کامطالبہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت)دولے والا پل دونوں طرف دکانداروں نے دکانوں کے آگے تجاوزات کی بھرمار کردی ٹریفک کے انتظام میں دشواری قریبی سروس سٹیشن کاپانی سڑک پرآنے کی وجہ سے سٹرک ٹوٹنے لگی دوسری طرف رکشوں نے چوک میں قبضہ کررکھاہے۔ تفصیلات کے مطابق پل دولے والا کے دکانداروں نے دونوں اطراف قبضہ کر لیا جس سے ٹریفک کے نظام میں دشواری جبکہ دوسری طرف سروس سٹیشن کاپانی مین دیپالپور روڈمیں آنے سے سڑک ٹوٹنے کاخطرہ اہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کو فوری ختم کرایا جائے اور سروس سٹیشن والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔