حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے: سردار ہاشم
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوام کی فلاح کیلئے تاریخی منصوبوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیںملتی ہے ملک وقوم کی خوش قسمتی ہے۔ عمران خان جیسا باصلاحیت اور ایماندار لیڈر نصیب ہوا ہے اب ملک کی تقدیر بدلنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے ملک کے اندر عوامی دور آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سردار ہاشم ڈوگر کرنل (ر) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی نااہلیوں نے ملک و قوم جو نقصان پہنچایا ہے اس کا ازالہ کبھی نہیں ہو سکتادوخاندانوں کی لوٹ مار نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے نااہل حکمران خود تو اربوںڈالروں کی بیرونی ممالک جائیدادیں بنا کر بیٹھے ہیں جبکہ عوام کو بنیادی مسائل تک میسر نہیں ہے۔ تحریک انصاف ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اوروزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک حقیقی معنوںمیں ترقی کی منازل طے کرے گا۔