حکومت نے ریلیف کی بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا: مرزا سعید اکبر
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کونسلر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ مرزا سعید اکبر بیگ نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کی دشواریوں میں مزید اضافہ کرنے والے حکمران زیادہ دیر ایوان اقتدار میں براجمان نہیں رہ سکیں گے، گیس کے قیمتوں میں اضافہ سے اربوں روپے کا نیا بوجھ عوام پر ڈالا گیا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بجلی بن کر گرا ہے۔ حکومت لائن لاسز پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے اور بجلی ، گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرکے 6ماہ کیلئے منجمند کرے تاکہ کسی حد تک عوام کو ریلیف مل سکے۔