پاکستان بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے: سیٹھ عبدالسلام
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ ریگل چوک کے صدر سیٹھ عبدالسلام نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم سے نظریں نہیں چرا سکتی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ مداخلت کرے، خطے میں جنگ کے منڈلاتے خطرات خود بھارت کیلئے نہایت بے سود ہیں اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پتھر سے زمانے میں پہنچ جائے گا جسے دوبارہ عالمی منظر نامے پر آنے کیلئے صدیاں لگیں گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے، بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی۔