مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا: مہر لطیف
قصور (نامہ نگار) مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی نہتے معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر مظالم پر مسلمان حکمرانوں اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی اور بے حسی لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی نظام پورہ مہرمحمد لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کی کسی قسم کی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ سمیت پوری قوم متحد ہے۔ بھارت کے ساتھ اب تک ہونے والے تمام جنگی معرکوں میں پاک فضائیہ نے زبردست کامیابی حاصل کی۔