کھیوڑہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون،متعدد ملزمان گرفتار
کھیوڑہ (نامہ نگار)ڈی پی او جہلم سید حماد عابد اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان افتخار احمد کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ پنڈدادنخان میں تعینات ایس آئی محمد اشرف لِلہ نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ ایف آئی آر نمبر87/18مقدمے کا اشتہاری ملزم محمد سرفراز گرفتار کر لیا ۔جبکہ نذیر حوالدار و دیگر اہلکاروں نے مقدمہ نمبر 222سال 2018کے اشتہاری ملزم غلام صفدر اور محمد الیاس کو بھی گرفتار کر لیا گیا لِلہ پولیس کے اے ایس آئی سرور مہدی اور اے ایس آئی نصر اقبال نے ایس ایچ اولِلہ محمد اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دوران گشت فیروز خان سکنہ لِلہ بھروانہ سے 140گرام اور محمد عرفان سے 120گرام چرس برآمد کرکے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ کھیوڑہ پولیس کے ایس آئی راجہ آصف اور اے ایس آئی کاشف خان نے بھی متعدد منشیات فروشوں کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر کہ مقدمات درج کر لیے ۔اس موقع پر ایس ایچ او عبدل غفور بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ افسران کی ہدایات پر پوری تحصیل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروا ئیاں جاری ہیں شہریوں کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہے۔اور فرض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔