پاک فوج ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار اور پرعزم ہے, روایتی خطرات سے غافل نہیں رہا جا سکتا:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔سپہ سالارپاک فوج نے مشرقی سرحد پر کور کے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناتھاکہ پاک فوج ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاراور پرعزم ہے, روایتی خطرات سے غافل نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے حالات میں بھی فوجی تیاریاں پوری رکھنا چاہئیں۔ کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کے دورے میں ان کے ساتھ کورکمانڈر ملتان بھی موجود تھے.