اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں میں ضمنی نیب ریفرنس کیس میں صدر نیشنل بنک سعید احمد سمیت نامزد تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نے سماعت20 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس د یئے کہ ملزمان پر فرد جرم 20 مارچ کو عائد کی جائے گی۔بدھ کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کی۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ وکیل سعید احمد نے کہا 16 تاریخ کو پیش نہیں ہو سکتا۔ جج محمد بشیر نے کہا 20 مارچ کو پیش ہو جائیں اسی دن فرد جرم بھی عائد کریں گے۔ وکیل سعید احمد نے کہا امید ہے ہماری ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست منظور ہو جائے گی۔ عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024