شریف برادران اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: چودھری منظور
لاہور (خبرنگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ : بڑے میاں، چھوٹے میاں اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ شہباز شریف اور عمران خان طالبان کے ہم خیال ہیں دونوں طالبان کو بھائی کہتے رہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے میاں نااہل ہو گئے اب چھوٹے میاں کی باری ہے۔ شہباز شریف نے نندی پور کا نام لے کر خود اپنے احتساب کی دعوت دی ہے۔ نندی پور منصوبے میں قوم کے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ شہباز شریف بتائیں کہ نندی پور چودہ ارب سے پچاسی ارب تک کیسے پہنچا۔