پاکستان آگہی پروگرام ، طلبہ و اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول مغلپورہ کے طلبا اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور پرائیڈ سکول سسٹم سلطان کالونی رائے ونڈ کی طالبات و اساتذۂ نے ایوانِ قائداعظمؒ‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلریز دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ عائشہ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ٹمبر مارکیٹ راوی روڈگورنمنٹ سٹی مسلم لیگ ہائی سکول سید مٹھا بازار‘ گورنمنٹ ابوالخیر گرلز مڈل سکول علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ شہاب الدین‘ اور فاروقی آئیڈیل سکول‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 492 تھی۔