مسلم لیگ (ن) ملکی تعمیروترقی کی ضامن ہے: الیاس قریشی‘ میاں یحییٰ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب میاں محمد الیاس قریشی ،میاں محمد یحیی قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو پارٹی صدر نامزد کر کے مستحسن فیصلہ کیا ہے جس سے پارٹی مزید پھلے پھولے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے کی خوشی میں کارکنوں کو مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان میں حقیقی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے ۔