مسلم لیگ (ن )نے اقتدار میں آکر ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے : معمر حسنی رسول
فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے رہنما پیر معمر حسنی رسول نے کہا کہ شہباز شریف کا بلا مقابلہ مسلم لیگ( ن) صدر منتخب ہونا بہت بڑا اعزا ز ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) سب سے بڑی جماعت ہے انشاء اللہ یوتھ ونگ کے کارکن 2018کے الیکشن میں بھر پور حصہ لے کر مسلم لیگ(ن) کو اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔ مسلم لیگ(ن) واحد جماعت ہے جس نے اقتدار میں آکر ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے جس کی بیرون ممالک کے سر براہ بھی تعریفیں کرتے ہیں۔