نواز شریف کے خلاف انتقامی کارروائیاں کامیاب نہیں ہوں گی: رانا اشرف
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے راہنماء چیئرمین یوسی مانک رانا محمد اشرف نے کہا کہ زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے، نوازشریف کیخلاف سازشیں اور انتقامی کارروائیاں کامیاب نہیں ہوں گی ،مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیں،عوامی فلاح کے منصوبوںکی تعمیر سے کوئی روک نہیں سکتا ،مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کی ،ترقی کا کارواں یونہی چلتا رہے گا۔