مسلم لیگ ن کا مشن ووٹ کا تقدس نہیں، کرپشن بچاناہے: تحریک انصاف
لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کامشن ووٹ کاتقدس نہیں کر پشن بچائو ہے جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ (ن) لیگ اپنی کر پشن کا حساب دینے کی بجائے اداروں کو دھمکیاں دے رہی ہے ‘عام انتخابات2018 میں تحریک انصاف مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گی اور عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے‘ ہم آئین وقانون اور جمہوریت کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں‘ آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک میں جمہوریت اور پار لیمنٹ کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا۔ اگر ملک کوآگے لیکر جانا ہے تو اسکے لیے ضروری ہے ملک میں اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے اتحادی درباری بھی ملک کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے جو قابل مذمت ہے، نواز شریف مسلسل مودی کی زبان بول رہے ہے، نواز شریف نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہے، نواز شریف کا ملک دشمن ایجنڈہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا ، سینیٹ کیاالیکشن میں عبرت ناک شکست کے بعد انکا سیاسی رول ختم ہو چکا ہے، نواز شریف کے حواریوں اور مداریوں کو اب معلوم ہو جانا چاہیے کہ آئندہ الیکشن میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے، صادق سنجرانی کی کامیابی سے وفاق مضبوط ہوا ہے۔