حکومتی سطح پر ملکی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے: عابد شیروانی
لاہور (پ ر) ڈائریکٹر جنرل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی عابد ایچ کے شیروانی نے پنجاب یونیورسٹی میںہونے والی ساتویں سالانہ صنعتی نمائش میں شرکت کی اور افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔انہوں نے جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا۔اس موقع پر عابد شیروانی نے کہا کہ پاکستان میںزبردست ٹیلنٹ پایا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں ریسرچ کا رجحان بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکومتی سطح پر اس ٹیلنٹ کو اپنی قابلیت دکھانے کیلیئے بہترین سپورٹ اور مواقع فراہم کیئے جائیں توپاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے نکل سکتا ہے۔