تنظیم الفجر کے زیراہتمام منشیات کے خاتمے کیلئے 30 سکولوں میں آگاہی مہم
لاہور (پ ر) تنظیم الفجر پاکستان کی اطلاعات اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور کے 3 ٹائونوں راوی ٹائون‘ داتا گنج بخش ٹائون اور سمن آباد ٹائون کے 30 سکولوں میں منشیات کے خاتمہ اور امن کے فروغ کیلئے 15 مارچ سے 15 مئی تک خصوصی مہم میں سٹیج پلے‘ تقریری مقابلے‘ سیمینار اور واک کا اہتمام کیا ہے۔ حتمی شکل اکمل اویسی پیرزادہ کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی جس میں مہمان خصوصی مصباح الحسن ڈار ڈائریکٹر پی ایچ اے تھے۔ اجلاس میں یحییٰ چودھری‘ نائلہ طاہر‘ محمد رمضان خان‘ راحیلہ بشیر‘ دیبا افضل‘ تسلیم اختر‘ قرۃ العین‘ محمد سلیم مغل‘ طاہر محمود‘ مقدس فرح‘ ارم افتخار‘ شاف خان‘ محمد ریاض‘ شبیر حسین‘ علی رضا جیلانی‘ نثار احمد‘ زہرہ بخت‘ ارم افتخار‘ آمنہ کرن‘ بابر حبیب‘ محمد علی‘ طارق مقصود‘ نبیلہ نعیم‘ شبیر حسین‘ عمر اظہار‘ مجاہد علی‘ مظفر حسین مرتضیٰ نے شرکت کی۔