پنجاب حکومت مدرسہ جامعہ محمدیہ کو متبادل جگہ فراہم کرے :مولانا محب النبی
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت مدرسہ جامعہ محمدیہ کو متبادل جگہ فراہم کرے ورنہ ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے، حکومت مدرسہ اور مسجد شہید کرنے کے بعد علماء و طلباء کو متبادل جگہ فراہم کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علما اسلام لاہور کے امیر مولانا محب النبی، سیکرٹری جنرل حافظ اشرف گجر،حافظ غضنفرعزیز، جمال عبد الناصر،شاہد اسرار، قاری محمد طاہر ، حافظ نصیر احمد احرار ودیگر نے جامعہ محمدیہ کے علما وطلبا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔