سحر ویلفئر فاؤنڈیشن بلاامتیاز انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے: غلام یٰسین
لاہور (پ ر) سحر ویلفئر فاؤنڈیشن کے صدر و ہومیو ڈاکٹر غلام یٰسین نے کہا ہے کہ سحر ویلفئر فاؤنڈیشن بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ کینسر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا دلا کر معاشرے کو صحت مند بنانے کے لئے ہمہ تن مصروف عمل ہیں۔ عوام سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ ہمارے اس عظیم مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ساتھ دیں۔ ہومیو پیتھی طریقہ علاج صدیوں سے آزمودہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سحر ویلفئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لگائے گئے ماہانہ 99 واں فری میڈیکل کیمپ میں کیا۔ علاوہ ازیں سحر ویلفئر فاؤنڈیشن 17 اپریل کو ہیمو فیلیا ڈے کے موقع پر ہیمو فیلیا اور دیگر 15 مزید اقسام کے کینسرز کے خاتمے اور بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے سیمینار اور مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں پورا ماہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کرے گی جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کر کے فری ادویات دی جائیں گی۔