نواز لیگ اقامہ کا بہانہ بنا کر کرپشن چھپانا چاہتی ہے: منور انجم
لاہور (خبر نگار) پاکستان۔پیپلزپارٹی کے راہنما منور انجم نے طلال چودھری اور مریم اورنگزیب کے بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔ مشرف کے لاڈلے اور آج نوازشریف کے ترجمان طلال کل کسی اور کی ڈگڈگی پر ناچیں گے۔ نوازلیگ والے اقامہ کا بہانہ بنا کر اپنی کرپشن چھپانا چاہتے ہیں۔ نوازلیگ کے رہنماؤں کی زبان سے جمہوریت کی بات قیامت کی نشانی ہے۔ بھٹو کل بھی زندہ تھا، آج بھی زندہ ہے اور آنے والے کل بھی زندہ رہیں گے۔ آصف علی زرداری کو طلال اور مریم اورنگزیب جیسوں سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔