عام انتخابات میں ترقی کے دشمنوں کو شکست دیں گے : ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ ن
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ترقی کے دشمنوںکو شکست سے دوچار کریں گے ، وہ دن دور نہیں جب ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورترقی کے میدان میں استعمال ہونے والی پنجاب سپیڈ کی اصطلاح پاکستان سپیڈ سے تبدیل ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے مشیرو (ن) لیگ پنجاب ٹریڈرز ونگ کے صدر محمد علی میاں، میاں عثمان ،بابر محمود ،عرفان اقبال شیخ، شاہد نذیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ رہنمائوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پوری طرح متحد ہے اور اس میں تقسیم کے خواب دیکھنے والے نا مراد ہی رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میںمسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی جس کے بعدشہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پوری دنیا میں پاکستان سپیڈ کی اصطلاح متعارف ہوگی ۔