ترنگ ایک محفوظ ٹی وائٹنر ہے جسے تمام قانونی منظوریاں حاصل ہیں:نوید سعید
کراچی( پ ر) محفوظ ٹی وائٹنرزکے نسخہ کے حوالے سے ایک حالیہ کارروائی کے دوران اعلیٰ عدالت نے ترنگ لیکوئیڈ ٹی وائٹنرکے استعمال کومکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا ہے۔چائے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے ترنگ ایک باکفایت ذریعہ ہے کیوں کہ یہ صارفین کے لیے دوگنے کپ تیار کرتا ہے۔اینگرو فوڈز لمٹیڈ (EFL) کاترنگ ٹی وائٹنرپاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے مقرر کردہ معیار اور محفوظ خوراک کے قواعد کے عین مطابق تیار کیا جاتا ہے جب کہ یہ فوڈ سیفٹی ریگولیشنزکے معیار پر بھی پورا اترتا ہے۔ اس کے علاوہ ، ترنگ عالمی ادارہ صحت (WHO)کے جاری کردہ معیار CODEX ALIMENTARIUS سے بھی مطابقت رکھتاہے۔اعلیٰ ترین معیار کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اینگرو فوڈز لمٹیڈصارفین کی صحت کی حفاظت میں بھی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔اینگرو فوڈز لمٹیڈکے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈائریکٹر،نوید سعید کا کہنا ہے:’’اینگرو فوڈز نے ہمیشہ محفوظ اور صحت بخش مصنوعات کی حمایت کی ہے۔