ایتھوپیا: بے قابو بس کھائی میں گرنے سے 38 مسافر مارے گئے
عدیس ابابا (اے ایف پی) شمالی ایتھوپیا میں پہاڑی علاقے میں بس سڑک سے لڑھک کر کھائی میں گرنے سے 38 مسافر مارے گئے۔ ان میں 28 مرد اور 10خواتین شامل ہیں۔ ریاستی فانا براڈ کاسٹ کارپوریٹ کے ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے بتایا ریاست امہارہ کے ضلع لیگامبو میں حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔