ایک تصویر ایک کہانی……
لاہور میں اکبری منڈی مصروف ترین بازار ہے، جہاں پنجاب سے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان سے لوگ مزدوری کے لئے آتے ہیں۔ نارووال کے رہائشی محمد اقبال اپنے ساتھیوں کے ساتھ یہاں مزدوری کرتاہے۔ اکبری منڈی میں باہر سے مال لوڈ کرکے ٹرک یہاں آتے ہیں ۔ تو مال اتارنے کے لئے چار پانچ مزدور مل کر مال اتارنے کا ٹھیکہ لے لیتے ہیں اور مزدوری کے ملنے پر سب آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں ان میں محمد اقبال کے پانچ بچے ہیں۔ اور ابھی چھوٹے ہیں ، اور پڑھ رہے ہیں اس کا کہنا ہے کہ وہ پندرہ دن بعد نارووال جاتا ہے۔ اور گھر کا خرچہ دے آتا ہے اس نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے بچے اچھی تعلیم حاصل کر لیں تاکہ وہ اپنی زندگی مزدور کی شکل میں نہ گزاریں ۔ مہنگائی کے اس دور میں مکان کا کرایہ بل وغیرہ ادا کرکے مشکل سے گزارا کر رہے ہیں۔ لیکن میں بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہوں۔(فوٹو: اعجاز لاہوری)