چیئرمین سینٹ کا چنائو خوش آئند‘ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے: ثروت قادری
لاہور (سپیشل رپورٹر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات اور سینٹ چیئرمین کا چنائو جمہوریت کی طرف بہتر قدم ہے۔ سینٹ چیئرمین بننے پر صادق سنجرانی کومبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پسے ہوئے مظلوم عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ غربت کے خاتمے‘ بہتر تعلیم اور فوری انصاف غریبوں کو دلانے کیلئے جدیدتقاضوں کے تحت قانون سازی کی جائے۔ اداروں کا احترام کرنا اور آئینی حدود کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا جمہوری ہے۔ ملک کو مسائل کل دلدل سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کوکردار ادا کرنا ہوگا۔