پی ایس ایل میچز سیکیورٹی ، ائرپورٹ تا قذافی سٹیڈیم فل ڈریس ریہرسل
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ خبر نگار) پی ایس ایل کے دو میچز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے علامہ اقبال ائیر پورٹ سے قذافی سٹیڈیم تک فل ڈریس ریہرسل شروع کر دی گئی۔ سٹیٹ لائونج سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو باہر لایا جا ئے گا۔ وی وی آئی پی لین میں پی سی بی کی بلٹ پروف گاڑیاں کھڑی کی جائیں گی۔ قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس و دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں نے نے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے ہوٹلز، مارکیٹس ، پلازوں اور مختلف آبادیوں میں چیکنگ کی ہے۔ ملحقہ آبادیوں ،مارکیٹوں اور پلازوں میں لوگوں سے شورٹی بانڈز بھی لئے جارہے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر7لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کااندراج کر لیا گیا ہے۔