انڈین ویلزا وپن ٹینس؛ اعصام اور فابیو کا سفر دوسرے راونڈ میں تمام
لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستانی سٹار اعصام الحق اور اطالوی پارٹنر فابیو فوگنینی کا سفر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں دوسرے راونڈ میں ختم ہوگیا، انھیں تھرڈ سیڈ جوڑی اولیور میریچ اور میٹ پاویک نے 5-7 اور2-6 سے ہرایا۔اولیور میریچ اور میٹ پاویک کی اسی جوڑی نے اعصام کو اس سے قبل 2017 کے سوئیڈن اوپن کے ڈبلز فائنل میں بھی شکست سے دوچار کیا تھا، تاہم اس وقت اعصام کے پارٹنر جین جولین روجرز تھے۔