دوسرے ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا نعقاد نیشنل کونسل آف آرٹس میں کیا گیا
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز ) ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد یورپین یونین کے تعاون سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ( پی این سی اے) میں کیا گیا۔ اس فیسٹول کا بنیادی مقصد باصلاحیت نوآموز فلمسازوں اورخواتین فلمسازوں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے فلمی شعبے سے رابطے کا موقع فراہم کرنا تھا ۔ ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹول نے مرد و خواتین فلمسازوں کو فلم کو معاشرے میں صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ مردوں اور خواتین کی شاندار جدوجہد اور منفرد کہانیوں کو سامنے لانے کا ذریعہ بنانے کا موقع فراہم کیا ۔ لیب کے تربیت کاروں میں آئرش فلمساز اور میڈیا لیبس پر عالمی ماہر گیبریل کیلی اور اسکاٹ لینڈ کی معروف دستاویزی فلم ساز اور فوٹو گرافر تھیں۔ ایونٹ کے دوسرے روز مرکزی تقریب منعقد ہوئی جہاں دنیا بھر سے منتخب شدہ 13فلموں کی نمائش کی گئی جن کی کہانی عورتوں اور بچوں کے حقوق ، مثالی خواتین کرداروں اور صنفی مساوات وغیرہ کے گرد گھومتی تھیںجبکہ آخری موضوع مرد و خواتین دونوں فلمسازوں کے لیے مختص تھا۔۔ جیوری کے ارکان نے گزشتہ سال ہی فلموں کی گریڈنگ کے ذریعے فاتحین کا انتخاب کرلیا تھا۔