آسٹریلیا: بغیر انجن جہاز اْڑانے کے مقابلے
سڈنی (نیٹ نیوز)کوئی گرا،کوئی سنبھلا،کسی نے خوب مہارت دکھائی، آسٹریلیا میں امدادی مقاصد کے لیے بغیر انجن کے جہاز اڑانے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ بغیر انجن والے جہاز اڑانے کے منفرد مقابلے کا انعقاد دریا میں کیا گیا جس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئرنگ کے شاہکار تیار کرکے دریا میں چھلانگ لگائی۔