سری لنکا کیخلاف سیریز، پاکستانی ویمنز ٹیم کی کولمبو میں تیاریاں جاری
کولمبو(آئی این پی)پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کولمبو میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔پاکستانی ٹیم موسم اور ماحول سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ون ڈے سیریز سے پہلے ٹیم کولمبو میں طویل ٹریننگ سیشنز کرے گی۔ ٹیم نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے علاوہ نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کا بھرپور سیشن کیا۔پاکستان ویمنز ٹیم سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔ایک روزہ میچز دمبولا اور ٹی ٹوئنٹی مقابلے کولمبو میں ہوں گے۔پہلا ون ڈے میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔