سعودی کابینہ نے پُرامن مقاصد کیلئے ایٹمی پروگرام کی منظوری دیدی
ریاض (اے ایف پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ نے پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی پروگرام کی منظوری دیدی، سرکاری میڈیا کے مطابق ایٹمی پروگرام عالمی معاہدوں اور قوانین کی مقررہ حدوں میں کام کرے گا۔ ایٹمی تنصیبات کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سعودی کابینہ نے پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے اتھارٹی ایٹمی و تابکاری قائم کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔