وزیراعظم سے ائر چیف کی الوداعی ملاقات ظہرانہ دیا، نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شاندار خدمات سرانجام دیں، انہوں نے سہیل امان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے ایئر چیف سہیل امان نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ وزیراعظم نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم سے ہاروڈ یونیورسٹی کے طلبا کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے طلبا کو جمہوری نظام حکومت، عوامی مسائل کے حل کی کوششوں سے آگاہ کیا۔