چیئرمین سینٹ کیلئے پینل کو سپورٹ کیا پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد نہیں: عارف علوی
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر (ن) لیگ کا امیدوار نہ جیتے تو ووٹنگ عمل کوسازش کہا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا اگر (ن) لیگ جیت جائے تو جمہوریت ہے، ہار جائے تو سازش؟قوم کو اب بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے موقعے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ عباسی اور پی ٹی آئی کے ایم این اے حامد الحق کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کے واقعے پرانہوں نے کہا وزیراعظم کے صاحبزادے کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے چیئرمین سینٹ کے لئے پینل کو سپورٹ کیا۔ پیپلز پارٹی کیساتھ کوئی اتحاد نہیں۔ سویلین حکومت ہمیں دہشت گرد قراردینے میں کوشاں ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا پانچ واقعات پاکستان کی سیاست کے اندر بڑے خطرناک ہیں۔ رانا ثنا اللہ کے رشتہ دارنے عمران خان پرجوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ خواجہ آصف پرسیاسی پھینکنا اور نوازشریف پرحملہ قابل مذمت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا اپوزیشن کا اکٹھے کام کرنا کوئی الائنس نہیں ہے۔