دوہری شہریت کیس، رحمن ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو محمود اخترنقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دوہری شہریت کیس میں مراعات واپس نہیں کیں جبکہ عدالت نے انہیں 15 دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا، اس پر عدالت نے کہا کہ رحمان ملک کے خلاف آبزرویشن دی گئی تھی تاہم انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں لہٰذا انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے۔