گوجرانوالہ: ایف آئی اے کے چھاپے 7 انسانی سمگلر گرفتار‘ پاسپورٹ برآم
دگوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے گوجرانوالہ نے گجرات سے چھ اور راہوالی سے ایک انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔ ملزمان جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک بھجواتے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے تیرہ پاسپورٹ برآمد کر لئے گئے ،ایف آئی اے گوجرانوالہ نے گجرات میں کارروائی کرتے انسانی سمگلنگ میں ملوث چھ ملزمان ساجد محمود، ذوالفقار ، عبدالستار ، سجاد الیاس، نصیر احمد اور محمد ریاض کو گرفتار کر لیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث رہے ہیں،دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ تیرہ مختلف پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں ، دوسری طرف ایف آئی اے حکام نے راہوالی میں کارروائی کرتے ملزم محمد علی ارشد کو بھی گرفتار کر لیا ، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد علی ارشد یو کے کے جعلی کاغذات تیار کر کے سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجواتا تھا ،ملزم پر مختلف مقدمات درج ہونے باوجود وہ سات سال سے روپوش تھا۔