فیروز والہ: ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک 8 زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب تیز رفتار کی ٹکر لگنے سے سواریوں سے بھرا ہوا رکشہ الٹنے سے دو عورتوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا لالیکے سٹاپ کے قریب سرکاری وین اور کار کے درمیان تصادم میں کار سوار فیصل ہلاک ہو جبکہ وین سوار دو افراد زخمی ہو گئے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔