عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او فیصل ٹائون کو شوز کا نوٹس
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاون کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے شہری کی اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایس ایچ او کو ہر حال میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ایس ایچ او کو شوکااز نوٹس جاری کیا جائے۔